بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

دائرہ اسلام سے خارج ہونے کی قسم کھانے کا


سوال

 اگر کوئی شخص قسم کھائے یا منت مانے کہ آج کے بعد اگر داڑھی ایک مشت سے کم کی تو میں دائرہ اسلام سے خارج ہوجاوٗں، اب وہ شخص اپنی قسم یا منت پوری نہیں کرتا اور ہر ہفتہ اپنی قسم توڑ دیتا ہے ، سوال یہ ہے کہ کیا ان الفاظ سے قسم منعقد ہوجاتی یے؟کیا اس قسم کا کفارہ ایک دفعہ دینا ہوگا یا ہر مرتبہ؟ ایسے شخص کے ایمان کا کیا حکم ہے؟

جواب

  صورت مسئولہ میں  اگر اس شخص کا اعتقاد یہ ہو کہ داڑھی کٹوانا  دائرہ اسلام سے خارج ہونے کا باعث ہے تو پھر داڑھی کٹوانے  سے یہ شخص اپنے اعتقاد کے مطابق دائرہ اسلام سے خارج ہوجائیگا ،اس صورت میں تجدید ایمان اور تجدید نکاح لازم ہوگا ،اور یہ اعتقاد نہ ہو تو پھر یہ الفاظ قسم کے ہیں ،قسم توڑنے کی صورت میں ایک مرتبہ کفارہ لازم ہوگا، جو کہ دس مسکینوں کو دو وقت کا کھانا کھلانا  یادس مسکینوں کو اپنے مناسب حال کپڑے دینا ہے اور اگر اس کی استطاعت نہ ہو تو تین دن کے لگاتار روزے رکھنے  ہونگے۔واللّہ اعلم


فتوی نمبر : 143606200016

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں