بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ختم قرآن کے وقت متولی مسجد کی طرف سے دعوت عام کا اہتمام کرنا


سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ عظام درج ذیل مسئلے کےبارے میں:

رمضان المبارک میں محلے کی مسجد میں تراویح میں ختمِ قرآن کریم کے موقع پر پہلے مولوی صاحب بیان کرتے ہیں، اس کے بعد مسجد کے متولی صاحب کی طرف سے دعوتِ عمومی کا انتظام ہوتاہے، مسجد کے متولی صاحب بھی خود بھی صاحبِ حثیت ہیں، اس دعوت کے اخراجات خود برداشت کرتے ہیں، کیا ختمِ قرآن کےموقع پر یہ دعوت کرنا شرعاً جائز ہے؟ اس کا کھانا کیسا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر متولی مسجد اپنی خوشی سے ذاتی خرچے پر دعوت کرتے ہوں تو  اس کی اجازت ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201790

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں