میرا ایک دوست ہے سعودی عرب میں کام کرتا ہے، ابھی چھٹی سے آیا ہے، اس نے اپنی بیوی کوبچے رکوانے والاانجگشن لگایاتھا تو اس میں گناہ تو نہیں ہے؟ اس کی 2 سال کی بچی ہے، ابھی جتنا جلدی اس کاجواب ہو جائے تو ممنون رہوں گا!
صورتِ مسئولہ میں عارضی طور پر حمل سے بچنے کے لیے بیوی کی اجازت سے عارضی اسباب اختیار کیے جا سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004201014
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن