بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

حمد کے ساتھ میوزک بجانا


سوال

انٹرنیٹ پر مولانا انس یونس صاحب کی ایک حمد ہے، جس کی آواز میں  میوزک کا گمان ہوتا ہے، کیا ایسی حمد کو سننا چاہیے؟

جواب

جواب سے پہلے چند امور قابلِ توجہ ہیں:

1۔ ہمارے ضابطے کے مطابق شخصی سوالات کا جواب عموماً نہیں دیا جاتا، جیساکہ سرِ ورق پر سوال پوچھنے کے قواعد وضوابط میں درج ہے۔ لہٰذا یہاں افراد و اشخاص کا نام لیے بغیر عمومی انداز میں سوال کرنا چاہیے۔

2۔ شخصیات کی وجہ سے شریعت کے مقررہ احکام میں تبدیلی نہیں ہوتی۔

سوال میں مذکورہ حمد جس کے ساتھ موسیقی کی آواز بھی ہے، کو نہیں سننا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143907200102

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں