بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت فاطمہ،ام کلثوم اورحضرت صفیہ رضی اللہ عنہن کاعقد کب ہوا؟


سوال

کیا یہ بات درست ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نکاح حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا سے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا نکاح حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا سے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کا نکاح حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے محرم الحرام کے مہینے میں ہوا؟

جواب

ماہ محرم الحرام کوسوگ یاغم کامہینہ سمجھنابے اصل ہے،بالاتفاق ماہ محرم میں شادی بیاہ درست ہے شرعاً اس میں کوئی حرج یاممانعت نہیں ہے۔ جہاں تک مذکورہ سوال کاتعلق ہے توحضرت علی اورحضرت فاطمہ رضی اللہ عنہماکانکاح سن 2ہجری میں ہوا،البتہ اس میں اختلاف ہے کہ مہینہ کون ساتھا۔ذی الحجہ،محرم اورصفرتینوں طرح کی روایتیں ہیں۔

البتہ  تاریخ الرسل والملوک للطبری کے مطابق یہ شادی ماہ محرم میں ہوئی ہے۔

اورعلامہ مخدوم محمدہاشم سندھیؒ کی تحقیق کے مطابق سن 2ہجری میں اواخرصفرمیں حضرت علی وفاطمہ رضی اللہ عنہماکانکاح ہوا ہے اورذی الحجہ کے مہینہ میں رخصتی عمل میں آئی ہے۔

حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہاکانکاح ربیع الاول سن 3ہجری میں ہوااوراسی سال جمادی الاخریٰ کے آخرمیں رخصتی ہوئی۔

سن 7 ہجری مارہ صفرمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت صفیہ بنت حیی سے عقدفرمایا۔


فتوی نمبر : 143612200011

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں