بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

حج تمتع میں طواف زیارت کے بعد سعی کا حکم


سوال

"حجِ تمتع" میں طواف زیارت کے بعد سعی کا کیا حکم ہے؟

جواب

حج تمتع میں بھی سعی واجب ہے، اور اس کا افضل وقت طوافِ زیارت کے بعد ہے، البتہ اگر  کسی متمع نےحج کا احرام باندھنے کے بعد  نفلی طواف کے ساتھ سعی   کر لی  ہو تو  پھر   طواف زیارت کے بعد سعی کی ضرورت نہیں۔

الفتاوى الهندية (1/ 219)

'' (وأما واجباته فخمسة) السعي بين الصفا والمروة والوقوف بمزدلفة ورمي الجمار والحلق أو التقصير، وطواف الصدر، كذا في شرح الطحاوي''.

الفتاوى الهندية (1/ 232)

'' فإن كان سعى بين الصفا والمروة عقيب طواف القدوم لم يرمل في هذا الطواف ولم يسع، وإلا رمل وسعى، كذا في الكافي۔ والأفضل تأخيرهما لطواف الركن ليصيرا تبعاً للفرض دون السنة، كذا في البحر الرائق''. فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201090

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں