بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حاملہ سے ہم بستری کا حکم


سوال

 بیوی جب حاملہ ہوتی ہے تو اس کے ساتھ ہم بستری کرسکتے ہیں یا نہیں؟ اگر کرسکتے ہیں تو کیا ایسا کرنے سے بچہ خوب صورت ہوتا ہے؟

جواب

حالت حمل میں بیوی سے ہم بستری کرنا جائز ہے، اور فقہاء کی صراحت کے مطابق اس عرصہ میں جماع کرنے سے بچے کے بال وغیرہ بنتے ہیں۔ البتہ اگر کوئی دین دار و ماہر طبیب یا ڈاکٹر  کسی عذر کی بنا پر احتیاط کا مشورہ دے تو اس کی بات پر عمل کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200464

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں