حالتِ حیض میں مسجدِ نبوی کا وہ حصہ جہاں سے گنبدنظر آتا ہے اور چھتریاں لگی ہو ئی ہیں وہاں بیٹھا جا سکتا ہے؟
مسجد نبوی کا صحن جو قبلہ سے آگے کی طرف ہے، جہاں سے گنبد نظر آتا ہے اور اوپر چھتریاں لگی ہوئی ہیں وہ حصہ چوں کہ شرعی مسجد کی حدود سے خارج ہے ؛ اس لیے حالتِ حیض میں وہاں بیٹھنے کی اجازت ہے، البتہ مسجد کے اندر کے حصہ میں قبلہ کے مقابل (پیچھے کی طرف) جنوب کی جانب جو صحن ہے اور چھتریاں لگی ہوئی ہیں (جہاں سے خواتین کو روضہ اطہر کی زیارت کروائی جاتی ہے) وہ حصہ چوں کہ شرعی مسجد کی حدود میں داخل ہے؛ اس لیے حالتِ حیض میں وہاں بیٹھنا جائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200880
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن