بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

حاجی کی 28 ذو القعدہ سے 19 ذوالحجہ تک مکہ میں رہنے کی نیت ہو تو مقیم ہو گا یا مسافر؟


سوال

ایک حاجی 28 ذیقعدہ کو مکہ مکرمہ پہنچتا ہے اور اسے حج کے بعد 19 ذی الحجہ تک مکہ ہی میں قیام کرنا ہے، یہ حاجی ان ایام میں مسافر ہے یا مقیم ؟

جواب

سفر کے دوران مقیم ہونے کے لیے یہ شرط ہے کہ ایک ہی مقام پر لگاتار پندرہ دن یا اس سے زیادہ اقامت کی نیت کرلے،جب کہ مذکورہ بالا صورت میں حاجی کی مسلسل ایک جگہ پندر ہ دن قیام کی نیت نہٰیں ہوگی، بلکہ حج کے مناسک کی ادائیگی کے لیے  پندرہ دن پورے ہونے سے پہلے مکہ سے نکل کر منی جانے  کی نیت ہوتی ہے  جو کہ مکہ مکرمہ سے الگ ایک جگہ ہے، اس لیے مذکورہ حاجی ان ایام میں مسافر ہی رہے گا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201787

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں