بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کی سنتیں


سوال

جمعہ کی نماز کے بعد کی سنتوں کا کیا حکم ہے؟

جواب

جمعہ کے بعد  کل 6 رکعتین سنتیں ہیں۔ جو راجح قول کے مطابق سنتِ مؤکدہ ہیں ۔ افضل یہ ہے کہ جمعہ کی نماز کے بعد پہلے چار رکعات پڑھیں، پھر دو رکعات پڑھیں۔ اگر کوئی ترتیب بدل کر پہلے دو پڑھ لے پھر چار پڑھے تب بھی کوئی حرج نہیں۔

" اللہ کے رسول نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی جمعہ کی نماز پڑھے توا س کے بعد چار رکعتیں پڑھے "۔ (ابوداؤد۱۱۳۱، ترمذی۵۲۳، نسائی۳/۱۱۳، ابن ماجہ۱۱۳۴) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200570

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں