تکبیر اولیٰ کی شمولیت کب تک ہوتی ہے امام کے ساتھ؟
امام کے متصل بعد تکبیر کہہ کر اقتدا کرے تو بالاتفاق تکبیر اولیٰ کا ثواب مل جائے گا، البتہ اس کے بعد بھی وسعت دی گئی ہے، اس میں مختلف اقوال ہیں:
(1) ثنا ء سے پہلے پہلے شریک ہوجائے ۔ (2) سورۂ فاتحہ کے نصف سے پہلے امام کے ساتھ شامل ہوجائے۔ (3) سورۂ فاتحہ کے ختم ہونے تک شامل ہوجائے۔ (4) پہلی رکعت کے رکوع سے پہلے شامل ہوجائے۔ اس قول کی تصحیح کی گئی ہے، لہذا جو شخص پہلی رکعت کے رکوع میں امام کے ساتھ شریک ہوجائے تو اس کو بھی تکبیر اولیٰ کا ثواب مل جائے گا۔
حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح (ص: 258):
"واختلف في إدراك فضل التحريمة على قولهما، فقيل: إلى الثناء، كما في الحقائق. وقيل: إلى نصف الفاتحة، كما في النظم. وقيل: في الفاتحة كلها، وهو المختار، كما في الخلاصة. وقيل: إلى الركعة الأولى، وهو الصحيح، كما في المضمرات". فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008200226
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن