جن کپڑوں پر شراب لگی ہو ان میں نماز ہوگی؟
چار حرام شرابیںنجس ہیں، (یعنی کھجور/ چھوہارے/ انگور / کشمش سے بنی ہوئی شراب)۔ اس لیے اگر ان حرام شرابوں میں سے کوئی شراب کپڑوں پر لگ جائے توکپڑےنجس ہوجاتے ہیں۔ اورجن کپڑوں پر شراب لگی ہو ان کپڑوں کو پاک کیے بغیر ان میں نماز پڑھنا درست نہیں ۔
ان چاروں کے علاوہ اگر کوئی اورشراب کپڑے پر لگی ہوتو امام ابوحنیفہ اور امام ابویوسف رحمہمااللہ کے نزدیک نماز ہوجائے گی، مگر امام محمد رحمہ اللہ اورجمہور اہلِ علم کے نزدیک اسے بھی دھونا ضروری ہے۔ اوراحتیاط اسی میں ہے کہ کپڑادھوکر نماز پڑھی جائے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908200069
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن