ایک بندہ ہر مہینہ میں 30 ہزار روپے کماتا ہے اور ایک بی سی بھی ہے جو کہ ایک سال ہو چکا ہے، اب قربانی کا کیا حکم ہے؟
صورتِ مسئولہ میں اگر اس کے پس عیدالاضحی کے دنوں میں ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے بقدر نقدی جمع شدہ بی سی کی رقم کے طور پر موجود ہو یا ضروریاتِ زندگی سے زائد سامان یا مال موجود ہو جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے مساوی ہو تو ایسی صورت میں مذکورہ شخص پر قربانی کرنا واجب ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200180
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن