بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تدفین کے وقت قرآن پڑھنا


سوال

 میت کی تدفین کے موقع پر اکثر دیکھا جاتا ہے کہ ورثا میت کو قبر میں اتار رہے ہوتے ہیں اور اس دوران ایک یا دو لوگ بلند آواز میں قران کی تلاوت کرتے رہتے ہیں۔اس دوران شور ہورہا ہوتا ہے لوگ تدفین کے مراحل کے حوالے سے ایک دوسرے کو پکار تے ہیں بلند آواز میں ہدایات دیتے ہیں تو کیا ایسے موقع پر باآوازِ بلند تلاوت درست ہے جبکہ قران تو تلاوت کو خاموشی سے سننے کا حکم دیتا ہے۔ رہنمائی فرمائیں؟

\n

جواب

میت کو قبر میں اتارتے وقت جو حضرات قرآ ن کریم پڑھنا چاہ رہے ہوں انہیں چاہیے کہ وہ آہستہ آواز سے قرآن کریم کی تلاوت کریں تاکہ تدفین کے عمل میں مصروف حضرات تلاوت نہ سن سکنے کی وجہ سے گناہ گار نہ ہوں،البتہ بہتر یہ ہے کہ تدفین کے دوران اورا س کے بعد جو مسنون ادعیہ واذکار ہیں ان کا اہتمام کیا جائے۔

\n\n

 عن عبد ا للہ بن عمر -رضي اللہ عنہما- سمعت النبی -صلی اللہ علیہ وسلم- یقول: إذا مات أحدکم فلا تحبسوہ وأسرعوا بہ إلی قبرہ ولیقرأ عند رأسہ بفاتحة الکتاب، وعند رجلیہ بخاتمة البقرة في قبرہ (رواہ البیہقي في شعب الإیمان رقم: ۹۷۹۴، والطبراني في الکبیر، رقم: ۱۳۶۱۳، قال الہیثمی في المجمع (۴۴۱۳) وفیہ یحی ابن عبد اللہ الباہلی وہو ضعیف وفی المرقاة: ولیقرأعند رأسہ فاتحة البقرة أي: إلی المفلحون․ وعند رجلیہ بخاتمة البقرة أي من آمن الرسول الخ قال الطیبي: لعل تخصیص فاتحتہا لاشتمالہا علی مدح کتاب اللہ، وأنہ ہدی للمتقین، الموصوفین بالخلال الحمیدة من الإیمان بالغیب، وإقامة الصلاة، وإیتاء الزکاة، وخاتمتہا لاحتوائہا علی الإیمان باللہ وملائکتہ وکتبہ ورسلہ، وإظہار الاستکانة، وطلب الغفران والرحمة، والتولی إلی کنف اللہ تعالی وحمایتہ․․․ قال النووی فی الأذکار: قال محمد بن أحمد المروزی: سمعت أحمد بن حنبل یقول: إذا دخلتم المقابر فاقروٴا بفاتحة الکتاب والمعوذتین، وقل ہو اللہ أحد، واجعلوا ثواب ذلک لأہل المقابر، فإنہ یصل إلیہم․ (مرقاة: ۴/ ۸۱باب دفن المیت)

\n


فتوی نمبر : 144007200229

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں