ایک کروڑ کو بیوہ 5 بیٹوں اور 5بیٹیوں میں کیسے تقسیم کریں گے؟ ہر ایک کو کتنا حصہ آئے گا؟
کل رقم کو 120 حصوں میں تقسیم کیاجائے گا ، جس میں سے 15حصے بیوہ کو ، 14،14 حصے ہر ایک بیٹے کو اور 7،7حصے ہر ایک بیٹے کو ملیں گے۔یعنی ایک کروڑ روپےمیں سے 1250000(ساڑھے بارہ لاکھ روپے) بیوہ کو،1166666.7روپے ہر ایک بیٹے کو ، اور 583333.33روپے ہر ایک بیٹی کو دیے جائیں گے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200987
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن