بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بینک ملازم سے ہدیہ وصول کرنا


سوال

میرے ایک قریبی رشتے دار دبئی میں رہتے ہیں اور وہاں یونائیٹڈ بینک میں جاب کرتے ہیں، وقتاً فوقتاً مختلف تحائف بھیجتے ہیں جن میں اکثر چاکلیٹس اور کپڑے ہوتے ہیں، میں انہیں استعمال نہیں کرتا اس ڈر سے کہ بینک کی جاب حرام ہے ۔ ایسے تحائف کا کیاکرنا چاہیے، ہمارا دین اس بارے میں کیا کہتا ہے؟

جواب

بینک کی آمدن میں غلبہ سود اور ناجائز منافع کا ہے؛ اس لیے بینک کی ملازمت اور حاصل ہونے والی آمدنی جائز نہیں،اور بینک ملازم اسی رقم سے تحائف خرید کردیتاہے توان تحائف کالینابھی درست نہیں ہے،اگر وصول کرلیں توکسی غریب کو ثواب کی نیت کے بغیر دے دیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143812200014

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں