بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بیماری کی وجہ سے لیٹ کر قرآن پاک کی تلاوت کرنے کا حکم


سوال

بیماری کی حالت میں لیٹ کر قرآن پڑھنا جائز ہے؟

جواب

قرآن پاک کی تلاوت کرتے وقت آداب کا مکمل خیال رکھنا چاہیے، یعنی باوضو قبلہ رخ ہوکر دو  زانوں ادب کے ساتھ بیٹھ کر قرآن پاک کی تلاوت کرنی چاہیے، لیکن اگر بیماری کی وجہ سے اس طرح بیٹھنے پر قدرت نہ ہو،  تو کوشش کر کے ٹیک لگاکر بیٹھ کر  تلاوت کرلے، لیکن اگر ٹیک لگاکر بیٹھنے میں بھی مشقت ہو تو لیٹ کر قرآن پاک کی تلاوت کرسکتے ہیں، البتہ لیٹ کرتلاوت کرتے ہوئے لباس اور ستر وغیرہ کا لحاظ رکھنا چاہیے۔فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

’’لابأس بقراء القرآن إذا وضع جنبه علی الأرض، ولکن ینبغي أن یضم رجلیه عند القراءة، کذا في المحیط. لا بأس بالقراء ة مضطجعاً إذا أخرج رأسه من اللحاف؛ لأنه یکون کاللبس، وإلا فلا، کذا في القنیة". (الفتاوی الهندیة، کتاب الکراهية، الباب الرابع في الصلاة والتسبیح وقراءة القرآن والذکر...، (5/ 316) ط: رشیدیة) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201009

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں