نیچے باتھ روم ہو اور باتھ روم کےاوپر سیڑھیاں ہوں توبالائی منزل کا وہ حصہ جو باتھ روم کےعین اوپر ہے اس جگہ کو مسجد کا حصہ بنانا شرعاً درست ہے یا نہیں ؟نیزوضو خانہ شرعاً مسجدکا حصہ ہے یا نہیں؟
1-مسجد کے بیت الخلا کی چھت کو مسجد کی توسیع میں شامل کیا جاسکتا ہے، تاہم یہ مسجد مسجدِ شرعی نہیں کہلائےگی ۔
2- وضو خانہ مسجدِ شرعی کاحصہ نہیں ہوتا، یعنی مسجد والے آداب واحکام اس کےلیے ثابت نہیں ہوتے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908200224
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن