بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیت الخلا کی مکھیاں کپڑے پر بیٹھیں تو پاکی ناپاکی کا کیا حکم ہے؟


سوال

بیت الخلا میں موجود مکھی مچھر وغیرہ کے کپڑوں یا جسم پر بار بار اور کثیر تعداد میں بیٹھنے سے کپڑے یا جسم ناپاک ہوتے ہیں؟ ایسی صورت میں کیا کیا جائے؟

جواب

بیت الخلا میں موجودمکھی ،مچھر وغیرہ کے بد ن یا کپڑے پر بیٹھنے کی وجہ سے بدن یا کپڑےایسےناپاک نہیں ہوتے  کہ اس میں نماز ادا نہ کی جاسکےالا یہ کہ ان کے کثرت سے بیٹھنے کی وجہ سے اتنی نجاست کپڑے یا بدن پر لگ جائے جو ہتھیلی کی گولائی سے زیادہ ہو،  لیکن عام طور پر ایسا ہوتا نہیں ہے؛ اس لیے وہم کا شکار نہ ہوں ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200226

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں