بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بہت دنوں سے رکھے ہوئے پانی سے وضو کرنے کا حکم


سوال

آج کل بجلی کی وجہ سےپانی کا مسئلہ ہے تو پانی جمع کرکے رکھ دیا جاتا ہے، تو کیا اس پانی سے یعنی رکھے ہوئے پانی سے وضو کر سکتے ہیں یا نہیں؟ اگر ہاں، تو کتنے دن کا پانی قابلِ وضو ہے اور کتنے دن کے بعد اس پانی سے وضو نہیں کر سکتے؟

جواب

پانی اگر پاک ہو تو اس سے وضو کرنا جائز ہے چاہے اس پانی کو رکھے ہوئےزیادہ دن گزر جائیں۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 186)

'' (لا لو تغير) بطول (مكث) فلو علم نتنه بنجاسة لم يجز، ولو شك فالأصل الطهارة، والتوضؤ من الحوض أفضل من النهر رغماً للمعتزلة.

 (قوله: لا لو تغير إلخ) أي لا ينجس لو تغير''۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200455

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں