بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بچے کے کان میں اذان دینے کا مسنون طریقہ


سوال

بچے کے کان میں اذان دینے کا مسنون طریقہ کیا ہے؟ اور کیا اذان زوال کے اوقات کے دوران بھی دی جا سکتی ہے؟

جواب

جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس کے دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہنا مسنون عمل ہے،بچے کو پاک وصاف کرکےحتی المقدورجلداذان واقامت کہنی چاہیے؛ تاکہ بچے کے کان میں سب سے پہلے جانے والی آوازاللہ اوراس کے رسول کا  ذکر ہو، طریقہ یہ ہے کہ بچے کوہاتھوں پر اُٹھاکرقبلہ رخ کھڑے ہوکردائیں کان میں اذان اوربائیں کان میں اقامت کہی جائے، اورحسبِ معمول "حي علی الصلاة"  کہتے وقت دائیں طرف اور "حي علی الفلاح"کہتے وقت بائیں طرف منہ پھیراجائے۔ نیز یہ اذان زوال کے وقت بھی دی جاسکتی ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202144

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں