بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بلاعذر کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کا حکم


سوال

بلا عذر کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

کھڑے ہوکر پیشاب کرنے میں عام طور پر پیشاب کی چھینٹوں سے بچنا مشکل ہوتا ہے اور حدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشاب کی چھینٹوں سے بچنے کا حکم فرمایا ہے، اور اسے عذابِ قبر کا ایک سبب بتایا ہے، اس لیے بلاعذر کھڑے ہوکر پیشاب کرنے سے اجتناب لازم ہے اورآج کل چونکہ غیرمسلم کھڑے ہوکر ہی پیشاب کرتے ہیں اس لیے آج کے زمانہ میں بلاعذر کھڑے ہوکر پیشاب کرنا ان کی مشابہت کی وجہ سے حرام ہے۔واللہ اعلم.


فتوی نمبر : 143801200022

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں