بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

امامہ نام کامطلب


سوال

اِمامہ نام کا معنی ؟

جواب

"اِمامۃ" (ہمزہ کے زیر کے ساتھ) کا مطلب قیادت کرنا ہے، لیکن یہ نام   صحابہ میں سے کسی کا معروف نہیں، جو نام معروف ہے وہ "اُمامہ" (ہمزہ کے پیش کے ساتھ) ہے جو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نواسی کا نام تھا اور اس نام کا مطلب عربی لغات میں جستجو کے باوجود نہیں مل سکا،  صحابہ کے ناموں میں معنیٰ کی طرف دیکھنے کی حاجت نہیں ہوتی، محض صحابہ کی طرف منسوب ہونا ہی باعثِ برکت ہے۔ فقط واللہ اعلم

أسد الغابة (3/ 314، بترقيم الشاملة آليا)
"أمامة بِنْت أبي العاص.
أمامة بِنْت أبي العاص بن الربيع بن عَبْد العُزى بن عَبْد مناف القُرَشِيَّة العبشميَّة، أمها زينب بِنْت رسول الله صلّى الله عليه وسلّم ولدت على عهد رسول الله صلّى الله عليه وسلّم، وكان يحبها، وحملها في الصلاة، وكان إذا ركع أو سجد تركها، وإذا قام حملها".
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200300

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں