بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک مشت سے کم داڑھی والے کے پیچھے نمازکا حکم


سوال

کیا ایک مشت سے کم داڑھی والے کے پیچھے نماز ہو جائے گی؟

جواب

داڑھی کترواکر ایک مشت سے  کم کرنا موجبِ فسق ہے، ایسے شخص کی امامت مکروہِ تحریمی ہے، باشرع امام کی موجودگی میں ایسے شخص کی اقتدا میں نماز نہ ادا کی جائے۔ البتہ اگر کبھی  ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھ لی تونماز ہو جائے گی۔

(۱) '' عن عائشة، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " عشر من الفطرة: قص الشارب، وإعفاء اللحية، و السواك، واستنشاق الماء، وقص الأظفار، وغسل البراجم، ونتف الإبط، وحلق العانة، وانتقاص الماء". (الصحیح لمسلم:۱؍۱۲۹، رقم الحدیث:۵۶- (۲۶۱)،کتاب الطهارة، باب خصال الفطرة، ط:البدر- دیوبند )

"إمامة الفاسق مکروهة تحریماً"۔ ( الفتاویٰ الهندیة ۱؍۸۵ رشيديه)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201055

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں