بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک مسجد میں دوسری جماعت کرانے کا حکم


سوال

ایک مسجد میں دوسری جماعت کر اسکتے ہیں؟جیسا کےدورانِ سفر میں،یا اپنے شہر پہنچ کر اپنی مسجد میں؟

جواب

واضح رہے کہ محلہ کی وہ مسجد جس میں باقاعدہ امام و مؤذن مقرر ہو  ایسی مسجد میں ایک بار جماعت سے نماز ہوجانے کے بعد دوسری جماعت کرانا جائز نہیں ہے، البتہ راستہ کی وہ مسجد جس میں امام اور مؤذن مقرر نہ ہوں, وہاں دوسری جماعت کرانے میں حرج نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200355

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں