بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایچ بی ایل فریڈم اکاونٹ پر ملنے والی سہولیات کا حکم


سوال

ایچ بی ایل فریڈم اکاؤنٹ میں جو فری چیک بک ملتی ہے؟ یا فری ڈیبٹ کارڈ بنتے ہیں؟ کیا یہ سود کے زمرے میں آتے ہیں؟

جواب

ہماری معلومات کے مطابق ایچ بی ایل فریڈم اکاؤنٹ کے ذریعے ملازمین کو تنخواہوں کی ترسیل ہوتی ہے، اور اسی ترسیل کے لیے یہ اکاؤنٹ بنتا ہے۔ اس اکاؤنٹ پر ملنے والی چیک بک وغیرہ سہولیات سے فائدہ اٹھانا اکاؤنٹ ہولڈر کے لیے اس بنا پر جائز ہوگا کہ یہ درحقیقت کمپنی یا ادارہ مالکین کی جانب سے اپنے ملازم کو بذریعہ بینک دی جانے والی سہولیات ہیں، اس لیے یہ سہولیات سود شمار نہیں ہوں گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143801200024

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں