بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایزی پیسہ پر کیش بیک کا حکم


سوال

ایزی پیسہ والے کہتے ہیں1000 روپے اکاؤنٹ میں رکھیں اور اپنا موبائل لوڈ کرنے پر دوسو روپے واپس ملیں گے، کیا یہ صحیح ہے؟

جواب

مذکورہ صورت  چوں کہ قرض پر نفع کی  بنتی ہے؛ اس لیے ناجائز ہے،آپ نے جو رقم ان کے پاس رکھوائی ہے وہ قرض ہے، اس پر مشروط نفع حلال نہیں ہے۔

فتاویٰ شامیمیں ہے:

"(قوله : كل قرض جر نفعاً حرام) أي إذا كان مشروطاً كما علم مما نقله عن البحر". ( مطلب كل قرض جر نفعاً حرام ٥/ ١٦٦ ط: سعيد)

"البحر الرائق"میں ہے:

"ولايجوز قرض جر نفعاً، بأن أقرضه دراهم مكسرةً بشرط رد صحيحة أو أقرضه طعاماً في مكان بشرط رده في مكان آخر ... و في الخلاصة: القرض بالشرط حرام". ( فصل في بيان التصرف في المبيع و الثمن ٦/ ١٣٣، ط:دار الكتب الاسلامي) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201190

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں