بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں ۱۰۰۰ روپے سے زیادہ رکھنے کی شرط پر ملنے والے اضافی منٹس کے استعمال کا حکم


سوال

ایزی پیسہ موبائل اکاونٹ میں 1000سے زیادہ روپے رکھنے پر روزانہ 50منٹ کمپنی والے دیتے ہیں، اور روپیوں میں کوئی کمی نہیں آتی۔ اور ہر وقت وہ روپے استعمال کےلیے موجود ہوتے ہیں۔اس 50منٹس کے استعمال کے بارے میں راہ نمائی فرمائیں!

جواب

کمپنی کی طرف سے مذکورہ اضافی ۵۰ منٹس  اکاؤنٹ میں ۱۰۰۰ روپے سے زیادہ رکھنے کی شرط پر دیے جاتے ہیں، اور یہ  قرض کی بنیاد پر حاصل ہونے والا مشروط نفع ہونے کی وجہ سے سود میں داخل ہے، لہٰذا  ان منٹس کا استعمال کرنا جائز نہیں ہوگا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5/ 166)

''وفي الأشباه كل قرض جر نفعاً حرام''۔

(قوله: كل قرض جر نفعاً حرام) أي إذا كان مشروطاً''۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200885

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں