بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اگلی صف میں جگہ ہوتے ہوئے دوسری صف بنانا


سوال

اگر مسجد میں دورانِ نماز پہلی صف میں جگہ خالی ہو اور دوسری صف میں نمازی نماز کے لیے کھڑا ہوجائےتو پیچھے نمازیوں کی نماز ہوجاتی ہے یا نہیں ?

جواب

صفوں کی درستی اور انہیں پُر کرنا شریعت کے احکامات میں سے ایک اہم حکم اور نماز کا حصہ ہے، نبی کریم ﷺنے صفوں کے درست کرنے کو نماز کی تکمیل قرار دیاہے، اور اگلی صف میں جگہ موجود ہوتے ہوئے پچھلی صف میں کھڑے ہونے سے منع فرمایاہے؛  اس لیے جب تک اگلی صف میں جگہ موجود ہو دوسری صف نہ بنائی جائے، اگلی صف میں جگہ کے موجود ہوتے ہوئے دوسری صف میں کھڑا ہونامکروہ ہے، البتہ پچھلی صف میں کھڑے ہونے والوں کی نما زہوجائے گی۔'' فتاوی شامی'' میں ہے:

'' كره كقيامه في صف خلف صف فيه فرجة، قلت : وبالكراهة أيضا صرح الشافعية''۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200704

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں