بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

صاحبِ استطاعت شخص نے ثواب کی نیت سے حصہ لیا تو دیگر حصہ داروں کی قربانی کا حکم


سوال

ایک شخص نے گائے  اس نیت سے خریدی کہ اس میں اور شریک بھی ملانے ہیں، اب اس نے سات حصے پورےکر دیے جن میں  کچھ حصے صاحبِ استطاعت نے محض ثواب کے لیے  رکھے ہیں، کیا سب کی قربانی درست ہو گی؟

جواب

اگر ایک بڑے جانور میں کوئی آدمی محض  ثواب کی نیت سے شریک ہو جائے تو اس سے بقیہ شرکاء کی قربانی کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا، بلکہ قربانی درست ہو گی، ہاں اگر کوئی شریک صرف گوشت حاصل کرنے کی نیت سے شریک ہو  تو ایسی صورت میں کسی کی قربانی درست نہ ہو گی۔ الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 326):
"قد علم أن الشرط قصد القربة من الكل".
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201987

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں