کیا موبائل میں 1000روپے رکھنےپر جو منٹ ملتے ہیں وہ سود میں آتا ہے؟
ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں ہزار روپے یا اس سے زائد رقم رکھنے پر کمپنی کی طرف سے دیے جانے والے منٹ کا استعمال کرنا قرض پر منفعت حاصل کرنا ہے جو کہ شرعاً جائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200799
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن