بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اپنی تصویر فریم کر کے گھر میں لگانا


سوال

کیامیں اپنی تصویر فریم کرکے گھر میں لگا سکتا ہوں؟ اسلام کا اس بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب

احادیثِ مبارکہ میں میں جان دار  کی تصویر بنانے والوں کے بارے میں جہنم کی وعید آئی ہے، نیز جہاں پر جان دار کی تصویر بلا ضرورت ہوتی ہے وہاں پر رحمت کے فرشتے نہیں آتے؛ لہذا بلاضرورت کسی بھی جان دار کی تصویر بنانا اور گھر میں لگانا جائز نہیں ہے۔ اس کی بجائے کسی خوبصورت منظر کی تصویر گھر میں لگا سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201925

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں