بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

امام کے پیچھے نماز کیسے پڑھے؟


سوال

امام کے پیچھے نماز پڑھنے کا طریقہ بتادیجیے!

جواب

مقتدی، امام کے پیچھے تکبیرِ  تحریمہ کے بعد ثناء  پڑھ کر قیام کی حالت میں جہری نمازوں میں امام کی قراءت سنے گا اور سری نمازوں میں خاموش رہے گا، اس لیے کہ حدیثِ مبارک  کے مطابق امام کی قراءت ، مقتدی کی طرف سے بھی کافی ہے، البتہ رکوع وسجدوں کی تسبیحات اور  دونوں قعدوں  میں تشہد، درود شریف ودعا  وغیرہ پڑھے گا،  اور ایک رکن سے دوسرے رکن کی طرف منتقل ہونے کی تکبیرات بھی کہے گا، اور قومہ (رکوع اور سجدے کے درمیان) میں ’’رَبَّنَا لَكَ الْحَمْد‘‘ بھی کہے۔ اور تمام ارکان میں امام کی پیروی کرےگا۔ تفصیلی مسائل کے لیے اردو میں مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کی بہشتی زیور دیکھیے۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144012200755

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں