بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اصلاحی سوال


سوال

میں چاہتا ہوں کہ روز آپ مجھےدس منٹ کی  کوئی دینی  ویڈیو   یا  آڈیو   بھیج دیا کریں، یا کوئی دینی لٹریچر  جو میں روزانہ پڑھوں اور  اس کے ذریعہ اپنا دن  دین کے مطابق گزار سکوں!

جواب

جامعہ کی ویب سائٹ  کا دار الافتاء سیکشن چوبیس گھنٹے کی زندگی میں پیش آنے والے  مسائل کا شرعی حل فراہم کرنے کے لیے بنایا گیاہے، یہاں سے جاری کردہ فتاویٰ مختلف عنوانات (عقائد، عبادات، معاملات، حقوق اور جائز ناجائز وغیرہ عنوانات) کے تحت مرتب ہوکر دار الافتاء سیکشن میں موجود ہیں، اس کے علاوہ ماہانہ بنیاد پر جامعہ کا ترجمان رسالہ "بینات" شائع ہوتاہے جو ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کردیا جاتاہے،  اور وقتاً فوقتاً حسبِ موقع اکابر کے اصلاحی مضامین بھی شائع ہوتےرہتے ہیں، نیز  ادارے کی طرف سے وقتاً فوقتاً ایپلی کیشن پر نوٹیفیکیشن کے ذریعے وقتی ضروری مسائل (مثلاً: رمضان میں روزے کے مسائل، قربانی کے موقع پر قربانی کے مسائل وغیرہ) کی راہ نمائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ 

آپ جامعہ کی ویب سائٹ پر زندگی کے مختلف شعبوں اور مراحل سے متعلق مذکورہ مواد سے استفادہ کرتے رہیے، اور جو بات سمجھ میں نہ آئے یا ضروری مسئلہ درپیش ہو تو ویب سائٹ پر اس کا حل دریافت کیجیے۔ ایپلی کیشن یوزرز کے لیے جامعہ کی طرف سے بذریعہ نوٹیفیکیشن وقتاً فوقتاً ضروری دینی راہ نمائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اگر آپ کو نوٹیفیکیشن موصول نہیں ہوتا تو اپنے موبائل پر ایپلی کیشن اَپ ڈیٹ کیجیے، ان شاء اللہ پیغام موصول ہونا شروع ہوجائیں گے۔

آخر میں ایک وضاحت ضروری ہے کہ جامعہ کے اکابر نے کافی غور وخوض اور مشاورت کے بعد بوجوہ ویب سائٹ پر آڈیو اور ویڈیو کے ذریعے ارشاد واصلاح کا سلسلہ شروع نہیں کیا۔ جہاں تک بات ہے جاندار کی تصویر پر مشتمل ویڈیو کی! تو اس غرض کے لیے جاندار کی تصاویر والی ویڈیو کا استعمال ناجائز ہے۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 143909202232

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں