بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سوشل میڈیا کی کسی مذہبی پوسٹ پر یہ جملہ لکھنا کہ "کوئی کافر ہی ہوگا جو اسے شیئر نہیں کرے گا"


سوال

 سوشل میدیا خصوصا Facebookپرمکہ, مدینہ اور دیگراسلامی موضوع پر پوسٹ شئیر کی جاتی ہیں، جس میں لکھا جاتا ہے :  "کوئی کافر ہی ہوگا جوپوسٹ شئیر نہیں کرے گا" یا "پوسٹ کو شئیر نہ کرنے والا کافر ہی ہوگا" وغیرہ وغیرہ

1.تو اب پوسٹ uploadکرنے والے کے بارے میں کیا حکم ہے؟

2.جو بندہ پوسٹ دیکھ اس کو شئیر نہیں کرے گا، اس کے با رے میں کیا حکم ہے؟

جواب

کسی بھی پوسٹ پر یہ لکھنا کہ  "کوئی کافر ہی ہوگا جوپوسٹ شئیر نہیں کرے گا"انتہائی ناروا اور بے جاجسارت ہے۔ایسے لوگ دینی احکام سے بہت ناواقف معلوم ہوتے ہیں۔کسی پر ایسی پوسٹ کو  آگے شیئر کرنا لازم نہیں ہے، اور نہ ہی  شیئر نہ کرنے سے کوئی کافر  بنے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201452

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں