میں مکان کی تعمیر کے لیے قرض لیتا چاہتا ہوں، کون سا اسلامی بینک قرض لیے جانے کا مجاز ہے؟ میزان بینک یا بینک اسلامی یا کوئی اور؟
ہماری تحقیق کے مطابق مروجہ اسلامی بینکوں میں سے کوئی اسلامی بینک بھی مکمل طور پر اسلامی نہیں ہے، بلکہ کچھ نہ کچھ سقم ہر بینک کے معاملات میں باقی رہ جاتا ہے؛ اس لیے کسی بینک سے بھی قرضہ لینے کی صورت میں سود کا معاہدہ کرنا پڑتا ہے گو وہ کسی دوسرے نام سے کیا جاتا ہو، اس لیے کسی بینک سے قرضہ لینا جائز نہیں ہے، لہذا اگر قرض لینا ہی ہو تو بینک کے علاوہ کسی اور سے غیر سودی قرضہ حاصل کر لیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200572
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن