"اسفہان" نام رکھنا کیسا ہے؟
"اسفہان" کا مطلب تو لغات میں نہیں ملتا، البتہ ”اَصفہان“ یہ ایران کا ایک مشہور شہر ہے، کسی زمانہ میں یہ بہت مشہور اور بہت زیادہ آبادی والی شہر تھا، اور ”اِصفہان“ موسیقی کے ایک پردہ کا نام ہے، فارسی لفظ ہے۔(لغات فارسی)
اس کے بجائے انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کوئی نام رکھا جائے، یا اچھا بامعنی عربی نام رکھا جائے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004200973
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن