بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اذان سے پہلے نماز کا حکم


سوال

اذا ن سے پہلے نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ کیا وقت داخل ہونے کے بعد نماز کے لیے اذان سننا ضروری ہے؟ 

جواب

فرض نماز کا وقت کے داخل ہونے کے بعد اذا ن سے پہلے بھی  نماز کی ادائیگی جائز ہے، اذان، نماز  کا وقت داخل ہونے کی اطلاع اور نماز کے لیے لوگوں کو اکٹھا کرنے کی غرض سےدی جاتی ہے، اس لیےاذان دینا یا سننا سنت ہے، لیکن اذان سے پہلے بھی نماز  ادا ہوجاتی ہے۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 143901200098

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں