بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ادھیڑ عمر عورت کا اپنے شوہر کو گناہوں سے بچانے کے لیے سیاہ خضاب لگا نا


سوال

ادھیڑ عمر عورت کا اپنے شوہر کو گناہوں سے بچانے کے لیے سیاہ خضاب لگا نا کیسا ہے ؟

جواب

سیاہ خضاب کی  حدیث مبارک میں ممانعت آئی ہے؛ اس لیے خالص سیاہ رنگ استعمال نہیں کرنا چاہیے، اگر چہ نیت شوہر کو گناہ سے بچانے کی ہو، البتہ مذکورہ ضرورت کے لیے کوئی اور رنگ جو مائل بہ سیاہی ہو استعمال کیا جاسکتا ہے ، اس کے استعمال میں شرعاً   کوئی حرج نہیں۔

سنن أبي داود ـ محقق وبتعليق الألباني (4/ 139)
'' عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: « يكون قوم يخضبون في آخر الزمان بالسواد كحواصل الحمام، لايريحون رائحة الجنة ».
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202049

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں