بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

احرام کی حالت میں پاک ہونے کے بعد غسل کرنا


سوال

اگر دورانِ حیض حج کا احرام باندھا اور حج کے دنوں میں ہی حیض ختم ہوگیا تو پاکی کس طرح حاصل کی جاۓ ؟ احرام کی کیا شرائط  ہوں گی؟غسل کر سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

احرام کی حالت میں ایام سے پاک ہونے کے بعد غسل کرنا ہوگا، البتہ غسل میں خوشبودار صابن استعمال نہ کریں، اور سر اس طرح نہ ملیں کہ بال ٹوٹ جائیں، اور چہرہ کو تولیہ وغیرہ سے بھی نہ پونچھیں ؛  اس لیے کہ احرام کی حالت میں چہرے پر کپڑا لگانے میں کراہت ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201398

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں