بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اجنبی کو محرم ظاہر کرکے حج و عمرہ کا سفر کرنا


سوال

عمرہ پر جانے کے لیے چالیس سال سے کم عمر مرد حضرات پر محرم کی پابندی ہے، اس کے بغیر نہیں جا سکتا، اب اس شرط کی وجہ سے  اگر کوئی کسی اور کو جو اس کا محرم نہیں ہوتا محرم بناتا ہےتو کیا ایسا کرنا درست ہے یا نہیں؟

جواب

کسی غیر کو محرم کہنے یابنانے سے وہ محرم نہیں بن سکتا، لہذا عمرہ کے لیے اجنبی کو جھوٹ کے ذریعہ اپنا محرم ظاہر کرنادرست نہیں ہے۔اس طرح سفرکرکے عمرہ کرنے سے عمرہ اداہوجائے گا، لیکن آدمی جھوٹ بولنے کی وجہ سے گناہ گار ہوگا۔جھوٹ کے ذریعہ عبادات کانور اور برکت باقی نہیں رہتی ، اس لیے جھوٹ کا سہارالے کر عمرہ جیسی عظیم عبادات کو رائیگاں نہیں کرنا چاہیے۔(آپ کے مسائل اور ان کا حل 5/298)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200760

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں