بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اجرت دے کر پی ایچ ڈی کا مقالہ لکھوانا


سوال

ایک شخص ایم فل یاپی ایچ ڈی کاطالب علم ہے،  وہ کسی دوسرے شخص کے لیےاپنامقالہ اجرت کے عوض لکھ سکتاہے،  حال یہ کہ اجرت لینے والاسب کچھ کرے گا، اجرت دینے والے کوتیارمقالہ پیسوں کے عوض ملے گا،  وہ اس پر اپنی ڈگری حاصل کرسکے گا؟ شرعی نقطہ نظرسے یہ اجرت لیناکیساہے ؟

جواب

کسی شخص کے لیے اجرت لے کرمقالہ لکھناجس کی بنیاد پر وہ ڈگری حاصل کرے  اور  نا اہلی کے باوجود اس ڈگری کی بنیاد پر وہ ان سہولیات کو حاصل کرے جو اصل ڈگری والوں کا حق ہے یہ جھوٹ، دھوکا دہی، حق تلفی جیسے کبیرہ گناہوں میں تعاون کی وجہ سے ناجائز ہے، اور ناجائز تعاون پر اجرت لینا بھی جائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200409

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں