بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

آپریشن کے ذریعہ حمل کی صلاحیت مستقل طور پر ختم کرانا


سوال

بچہ کی ولادت روکنے کے لیے  آپریشن کروانا کیسا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ عورت کی صحت کی خرابی  یا کسی اور ضرورت شدیدہ کی وجہ سے بیوی کی اجازت سے عارضی طور پر حمل سے بچنے کے اسباب اختیار کرنے کی اجازت دی گئی ہے، البتہ مستقل طور پر نس بندی یا بچہ دانی نکلوانے کو نا جائز و حرام قرار دیا ہے، لہذا صورتِ  مسئولہ ولادت یا حمل کی صلاحیت مستقل طور پر ختم کرانے کے لیے آپریشن کرانا شرعاً جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200839

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں