زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰١۲ ماہنامہ بینات

بہترین دیکھنے کے لیے

بسم الله الرحمٰن الرحیم

منکر حیات النبی اہل سنت والجماعت سے خارج ہے

منکر حیات النبی اہل سنت والجماعت سے خارج ہے

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
ہمارے پاکستان میں ایک گروہ پایا جاتا ہے جو اپنے آپ کو مماتی دیوبندی کہتے ہیں ۔۔ اور اپنا تعلق ایک جماعت اشاعت توحید و السنہ سے جوڑتے ہیں ۔۔ لیکن وہ حیات النبی کے عقیدے کے منکر ہیں ، وہ لوگ اعادہ روح کو بھی نہیں مانتے ۔۔۔ اور سماع موتہ کو بھی نہیں مانتے بلکہ سماع کا عقیدہ رکھنے والوں کو مشرک کہتے ہیں ۔۔۔ اور سماع موتہ کے عقیدہ کو شرک کی جڑ کہتے ہیں ۔۔۔ یہ لوگ وسیلہ کے بھی منکر ہیں ۔۔ اور بات کرتے وقت ایسا محسوس ہو رتا ہے کہ کسی دیوبندی کی بجاے کسی متشدد غیر مقلد سے بات کی جا رہی ہے ۔۔۔ میرے پاس ایک دوست کے زریعے انکے ایک عالم مولانا یونس نعمانی کی ریکارڈنگ پہنچی ہے جس میں وہ مولانا سرفراز خاں صفدر صاحب رحمت اللہ علیہ اور مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمت اللہ کا نام لے کر انکو کافر مشرک وغیرہ پتا نہیں کیا کیا کہتے ہیں اور بیان کرتے ہوے کہتے ہیں کہ " اب بتاو اس مولوی کی بات مانو گے یا قرآن کی " یعنی مولانا یوسف لدھیناوی رحمت اللہ اور مولانا سرفراز خاں صفدر صاحب رحمت اللہ کی باتیں قرآن کے خلاف ہیں ۔۔۔ جبکہ سب جانتے ہیں کہ مولانا یوسف رحمت اللہ اور مولونا سرفراز خاں صفدر رحمت اللہ کا عقیدہ وہ ہی ہے جو المہند میں ہے۔۔۔ میں نے انکے ایک اور عالم مولانا عبد القدوس صاحب کی ویڈیو دیکھی ہے جس میں وہ پاکستان کے بڑے عالم اور مناظر مولانا امین صفدر اوکاڑوی رحمت اللہ علیہ جنکے کتاب تجلیات صفدر کو بڑے بڑے علما فائدہ اٹھاتے ہیں غیر مقلدوں کا رد کرنے میں انکو بڑے توہین آمیز انداز میں ماسٹر اوکاڑوی کہا ( حضرت کو غیر مقلد بھی اسی طرح بلاتے ہیں پاکستان میں )۔۔۔ یہ لوگ علما کی کتابوں میں اکثر دھوکے کرتے ہیں اور کسی نہ کسی طریقہ سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ تمام علما دیوبند سماع موتہ کو نہیں مانتے تھے ۔۔۔ یہ لوگ مولانا سرفراز خاں صفدر صاحب ( جنکا نام آپ کے دارلافتا سے شایع ہونے والے فتاوٰی میں ہوتا ہے کہ مزید تفصیل کے لیے انکی فلاں کتاب کی طرف رجوع فرمائیں ) پر الزام لگاتے ہیں کہ انہوں نے اپنی کتاب سماع موتا کی طبع اول صفحہ 382 میں امی عایشہ کی شان میں گستاخی کی ہے اور وہ گستاخ رسول ہے ۔۔۔۔ میرا سوال انکے بارے میں یہ ہے کہ کیا ان لوگوں کو دیوبندی کہنا جائز ہے موجودہ دور میں دارالعلوم دیوبند کا حیات النبی کے بارے میں کیا عقیدہ ہے منکر حیات النبی اور ایسا عقیدہ رکھنے والوں کو مشرک کہنے والوں کے بارے میں دارلعلوم کے مفتیان کرام کی کیا راے ہے جو شخص یہ کہتا ہو کہ سماع موتہ کا عقیدہ شرک اور شرک کی جڑ ہے ایسے شخص کے بارے میں کیا حکم ہے ان لوگوں کے پیچھے نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے کیا مولانا سرفراز خاں صفدر صاحب نے اپنی کتاب میں امی عایشہ رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخی کی ہے گستاخ علما دیوبند کے بارے میں دارلعلوم کیا کہتا ہے مولانا یوسف لدھیانوی اور مولانا سرفراز خاں صفدر اور مولانا امین صفدر اوکاڑوی وغیرہ کے بارے میں دارلعلوم کی رائے کیا ہے یہ لوگ بڑے زور شور سے اپنے آپ کو دیوبندی کہتے ہیں اور کم علم لوگوں کو گمراہ کہتے ہیں ۔۔۔ میں نے اکثر ایسے لوگ دیکھے ہیں جو اسی عقیدہ کے مماتی تھے اور بعد میں غیر مقلد بن گئے امید کرتا ہوں مجھے تفصلا” جواب سے نوازیں گے ۔

والسلام

سائل :ملنگ

Read the answer...
Syndicate content