زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰١۲ ماہنامہ بینات

بسم الله الرحمٰن الرحیم

قربانی کس پرواجب ہے ؟

MUHAMMAD YASIR NOMANI asks:

Question

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
کیا اس شخص پر قربانی واجب ہے جس کے پاس ایک تولہ سونا ہو اور کچھ رقم ہو مثلا 100 روپیہ؟

جزاک اللہ

سائل : محمدیاسر نعمانی

Answer

صورت مسئولہ میں اگر مذکورہ شخص پر واجب الاداء قرض نہ ہو اور وہ رقم ضرورت سے زائد ہو تو شرعاً اس شخص پر قربانی واجب ہے۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی

نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں۔