زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰١۲ ماہنامہ بینات

بہترین دیکھنے کے لیے

بسم الله الرحمٰن الرحیم

بیعت کا مشورہ

ARSALAN MUSHTAQ asks:

Question

محترم مفتی صاحب !
السلام وعلیکم !
میرا نام ارسلان ہے میں بیعت ہونا چاہتا ہوں کسی اچھے عالم سے اپنی اصلاح کے لیے کا آپ کے ادارہ کے علماء بیت کرتے ہیں یا نہیں، اگر ہاں تو مجھے طریقہ کار بتلائیں اور اگر نہیں تو از راہ کرم کسی اور ادارہ کی طرف میری راہنمائی فرمادیں جہاں کے علماء سے میں بیعت ہوں ، میں گلشن اقبال میں رہتا ہوں۔

جزاک اللہ

سائل : ارسلان مشتاق

Answer

کسی بھی اللہ والے کی مجلس میں شرکت کرکے پہلے جب مناسبت پیدا ہو جائے پھر استخارہ کرکے ان سے بیعت ہو جائیں ہمارے جامعہ میں ہر پیر اور بدہ کو جامعہ کے رئیس مولانا عبد الرزاق اسکندر صاحب دامت برکاتہم کی مجلس منعقد ہو تی ہے جامعہ کی دیگر استاتذہ کی بھی اپنی اپنی ترتیبات ہیں ذکر کردہ طریقہ کے مطابق کسی سے بھی اصلاحی تعلق قائم کیا جاسکتا ہے۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی

نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں