ناپاک کپڑوں کو پاک کرنے کاطریقہ !
Samz asks:
Question
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
ناپاک کپڑوں کو پاک کرنےکاکیا طریقہ ہے ؟ اگر بیڈ ناپاک ہوجائے،شیٹ(چادر) ناپاک ہوجائے اورکپڑے ناپاک ہوجائیں ۔
براہ کرم تفصیل سے ذکرفرمادیں۔
جزاک اللہ
سائل :Samz
Answer
1۔ صورت مسئولہ میں ناپاک کپڑوں کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہیکہ اگرنجاست نظر آنے والی ہے توکپڑےکواتنا دھویا جائے کہ نجاست زائل ہو جائےیاجب نجاست زائل ہوجانے کاظنِ غالب ہوجائے توکپڑا پاک سمجھاجائے گا اوراگر نجاست نظرآنے والی نہیں توپھراس کپڑے کوتین مرتبہ پانی میں ڈال کر دھویا جائے اورہر مرتبہ کپڑے کو نچوڑا بھی جائے اورشیٹ کا بھی یہی حکم ہے جیسا کہ فتاویٰ شامی میں ہے :(فتاویٰ شامی،ص333،ج،1،ط:سعید)۔(المحیط البرہانی ص،377،ج،1،ط: ادارۃالقرآن)
2۔ اوربیڈ کے پاک کرنےکا طریقہ یہ ہے کہ بیڈکودھوکر چھوڑ دیا جائے جب پانی ٹپکنا بند ہوجائے تودوسری بار دھویا جائے اورجب پانی ٹپکنا بند ہوجائےتوتیسری بار دھونے سے پاک ہوجائے گا، فتاویٰ شامی میں ہے۔ (فتاویٰ،ص،332،ج،1،ط:ایچ ایم سعید)۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی جامع ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں



