بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 15 ستمبر 2019 ء

صبح اور شام کی دعائیں

 

صبح کے وقت پڑھنے کی دعا


صبح کے وقت یہ دعاپڑھے

اَصْبَحْنَا وَاَصْبَحَ الْمُلْکُ لِلّٰہِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ،لَااِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ، لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ، رَبِّ اَسْئَلُکَ خَیْرَ مَا فِی ھٰذَا الْیَوْمِ وَخَیْرَ مَا بَعْدَہٗ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا فِیْ ھٰذَا الْیَوْمِ وَشَرِّ مَا بَعْدَہٗ، رَبِّ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْکَسْلِ وَسُوْئِ الْکِبَرِ، رَبِّ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابٍ فِی النَّارِ وَعَذَابٍ فِی الْقَبْرِ۔

ترجمہ:

ہم نے صبح کی اور ساراملک اور بادشاہی اللہ کے لیے ہے ، اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ،وہ (اپنی ذات وصفات میں)یکتاہے ،کو ئی اس کاشریک نہیں ہے ،اسی کے لیے ہے ساری بادشاہی ،اور اسی کے لیے ہیں تمام تعریفیں ، اور وہ ہرچیز پر قادرہے،اے میرے رب ! جو کچھ اس دن میں پیش آنے والا ہے اورجوکچھ اس دن کے بعد پیش آنے والاہے ،میں تجھ سے اس کی بہتری اور بھلائی مانگتاہوں، اورجو کچھ اس دن میں پیش آنے والا ہے اورجوکچھ اس دن کے بعد پیش آنے والاہے ،میں اس کے شر اور برائی سے تیری پناہ چاہتاہوں ، اے میرے رب ! میں کسل مندی اور برے بڑھاپے سے تیری پناہ مانگتاہوں ، اور اے میرے رب! میں جہنم کے عذاب اور قبرکے عذاب سے تیری پناہ مانگتاہوں۔

صحیح مسلم ، ابوداود ، ترمذی

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے