بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

بینات

 
 

نقد و نظر

 

فہم میراث کی آسان راہیں مفتی امتیاز احمد خان جدون۔ صفحات: ۷۲۔ قیمت : درج نہیں۔ ناشر: داراحیاء المیراث، کراچی، پاکستان۔ ملنے کا پتہ: اسلامی کتب خانہ،بالمقابل جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن، کراچی زیرتبصرہ رسالہ علم میراث پر مشتمل ہے، جسے مفتی امتیاز احمد خان جدون فاضل جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی نے مرتب کیا ہے اور اس پر جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کے رئیس حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے تقریظ ومہر ِتصدیق ثبت فرمائی ہے، حضرت لکھتے ہیں: ’’نحمدہٗ ونصلی علٰی رسولہٖ الکریم، أما بعد: علم فرائض کو حدیث میں نصف علم فرمایا گیا ہے۔ یہ علم آسان بھی ہے اور مشکل سے مشکل بھی ہے۔ اگر فروض اور اصحابِ فروض کو صحیح یاد کرلیا جائے اور تفریق وتقسیم سے مناسبت ہو تو آدمی بآسانی میراث کے مسائل سمجھ سکتا ہے اور بتابھی سکتاہے۔ اگر فروض واصحابِ فروض بمع احوال یاد نہ ہوں اور تقسیم سے مناسبت بھی نہ ہو تو علم میراث کے بارے میں رائے اور تخمین کی بنیاد پر کچھ کہنے کی گنجائش نہیں رہتی۔ زیر نظر کتابچہ میں مؤلف نے علم فرائض کے بنیادی اصول وقواعد کو آسان اور سہل انداز میں پیش فرمایا ہے اور مناسب ضروری تمارین سے ہر بحث کی عمدہ تفہیم وتوضیح کی کوشش کی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ موصوف کی اس دینی خدمت کو قبول فرمائے اور طلبۂ فرائض کو اس سے مستفید ہونے کی توفیق بخشے، آمین۔  وصلی اللّٰہ علٰی سیدنا محمد وعلٰی آلہٖ وصحبہٖ أجمعین۔‘‘ اس رسالہ کا کاغذ، طباعت اور کمپوزنگ بہت ہی عمدہ ہے۔ علم میراث سے شغف رکھنے والے علماء وطلبہ کے لیے یہ رسالہ بہت ہی نافع اور نعمت غیر مترقبہ ہے۔

 

تلاشں

شکریہ

آپ کا پیغام موصول ہوگیا ہے. ہم آپ سے جلد ہی رابطہ کرلیں گے

گزشتہ شمارہ جات

مضامین