بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

بینات

 
 

نقد و نظر

’’البراعۃ               الزاھرۃ‘‘ اُردو ترجمہ ’’البلاغۃ              الواضحۃ‘‘ حضرت مولانا عبداللطیف المدنی۔ صفحات: ۲۰۶۔ قیمت : درج نہیں۔ ناشر: مکتبہ جامعہ عبداللہ بن مسعودؓ ، نواز ٹاؤن، فیصل آباد۔ ملنے کا پتہ: اسلامی کتب خانہ ، بنوری ٹاؤن، کراچی۔ مصر کے دو علماء نے ’’البلاغۃ الواضحۃ‘‘ کے نام سے عربی فصاحت وبلاغت پر مشتمل کتاب مرتب کی، اس کی تسہیل اور ترجمہ مؤلف مذکور نے فرمایا ہے اور موقع کی مناسبت سے انہوں نے ان تشبیہات کی مثالیں اردو اشعار کے ذریعہ بھی ذکر فرمائی ہیں۔ اس کتاب میں بلاغت کے ۷۵؍ سے زائد اصول اور قواعد ذکر کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اعراب، امثلہ، حل لغات، سلیس ترجمہ، قواعد کی توضیح، اردو اشعار اور اہم سوالات کو تحریر کیا گیا ہے۔ عربی تکلم اور فصاحت وبلاغت کا شوق رکھنے والے طلبہ اور علماء کے لیے یہ خاصے کی شئے ہے۔ تعبیر شرح نحو میر ابو طلحہ عبدالباسط لاڑکانوی۔ صفحات: ۳۳۵۔ قیمت:۳۵۰ روپے۔ ناشر : مکتبہ براء بن مالکؓ نزد جامعہ اسلامیہ دودائی روڈ، لاڑکانہ۔ ملنے کا پتہ: اسلامی کتب خانہ بنوری ٹاؤن کراچی۔ مؤلف مولانا ابوطلحہ عبدالباسط جامعہ دارالعلوم کراچی کے فارغ التحصیل اور جامعہ اسلامیہ دودائی لاڑکانہ کے باصلاحیت وذی استعداد اساتذہ میں شامل ہیں۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے آپ کو نحو کی تدریس میں خاص ذوق عطا فرمایا ہے، جو آپ کی اس نحومیر کی شرح ’’تعبیر‘‘ کے مطالعہ سے محسوس ہوتا ہے۔ آپ نے نحو میر کی شرح سوال وجواب کے انداز میں تحریر کی ہے، جو غالباً نحو میں اس انداز کی پہلی کتاب ہے۔ علم نحو کا شغف رکھنے والے اساتذہ اور طلبہ کے لیے یہ ایک مفید کتاب ہے۔ ارمغانِ فانی مولانا نور اللہ نور وزیرستانی۔ صفحات: ۲۷۲۔ قیمت : درج نہیں۔ ناشر: القاسم اکیڈمی، جامعہ ابوہریرہؓ، خالق آباد، نوشہرہ۔ زیرتبصرہ کتاب ’’ارمغانِ فانی‘‘حضرت مولانا محمد ابراہیم فانیv کے ان نگارشات، منظومات اور مکتوبات کا مجموعہ ہے جو وقتاً فوقتاً ماہنامہ ’’القاسم‘‘ کے صفحات کی زینت بنتے رہے ہیں۔ مولانا ابراہیم فانی v اردو، عربی، فارسی اور پشتو کے قادرالکلام شاعر ہونے کے علاوہ صاحب طرز ادیب بھی تھے۔ ان کی وفات کے بعد مولانا نور اللہ نور صاحب نے ان تمام جواہر پاروں کو یکجا کرکے ’’ارمغانِ فانی‘‘ کے نام سے ایک خوبصورت مالا تیار کرکے باذوق قارئین کے سامنے پیش کردی ہے۔ امید ہے کہ اس کی قدر افزائی کی جائے گی۔ اصول الافتاء مفتی احتشام الحق آسیابادی۔ صفحات: ۱۴۴۔ قیمت: درج نہیں۔ ناشر: شعبہ نشرواشاعت جامعہ رشیدیہ آسیاآباد، تربت، مکران، بلوچستان۔ مفتی اعظم بلوچستان حضرت مولانا مفتی احتشام الحق حضرت مولانا مفتی رشید احمد لدھیانوی نور اللہ مرقدہٗ کے خصوصی شاگرد اور تربیت یافتہ ہیں، جنہوں نے سالہا سال حضرت مفتی رشید احمد لدھیانوی قدس سرہٗ کے زیر نگرانی فتاویٰ پر کام کیا ہے اور ہر سال شعبان ورمضان میں زیرتربیت مفتیانِ کرام کو افتاء کی مشق کراتے ہیں۔ پیش نظر رسالہ ’’اصولِ افتائ‘‘ سے متعلق ہے، جس میں ’’شرح عقود رسم المفتی‘‘ میں موجود ضوابط وطریق افتاء کو سمودیا گیا ہے،جس کے پڑھنے کے بعد ’’شرح عقود رسم المفتی‘‘ جیسے رسائل کا پڑھنا اور سمجھنا آسان ہوجاتا ہے۔ امید ہے افتاء سے متعلقین اس رسالہ کو ہاتھوں ہاتھ لیں گے۔

 

تلاشں

شکریہ

آپ کا پیغام موصول ہوگیا ہے. ہم آپ سے جلد ہی رابطہ کرلیں گے

گزشتہ شمارہ جات

مضامین